ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی سیکیورٹی، بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان (pakistan)

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت میں کھیلے جانے ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی میزبان ملک کی ذمہ داری ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم جینوا کنویشن اور یو این قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔

آئی سی سی کے 3 نئے قوانین جو ورلڈکپ 2023 کو انتہائی دلچسپ بنادیں گے

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور پاکستان مخالف پروپیگنڈ ے میں مصروف رہتا ہے۔ عالمی برادری بھارتی فورسز کی جانب سے جاری مظالم کا نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خوداردیت کیلئے جاری جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔

بھارتی شہر احمد آباد کے میچز میں قومی ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے مؤقف واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے دوران سازگار ماحول پیدا کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پاک بھارت میچ ، احمد آباد ایئر پورٹ پر چارٹرڈ فلائٹس کی سرگرمیاں 30 فیصد بڑھ گئیں

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کی طرف سے ورلڈکپ کے آغاز سے قبل یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے احمد آباد میں ہونے والے میچز کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں ہونے والے میچز میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد احمد آباد اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی بڑھا دی گئی  ہے۔


متعلقہ خبریں