پاک بھارت میچ ، احمد آباد ایئر پورٹ پر چارٹرڈ فلائٹس کی سرگرمیاں 30 فیصد بڑھ گئیں


کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 اکتوبر کو شیڈول میچ کے باعث احمد آباد ائیرپورٹ پر پرائیویٹ جیٹ ٹریفک میں 30 فیصد اضافہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان بھارت میچ کی وجہ سے احمد آباد میں چارٹرڈ فلائٹس کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں 650 نان شیڈولڈ چارٹرڈ ائیر کرافٹس کی احمد آباد ائیر پر آمدورفت متوقع ہے۔

پاک بھارت میچ، ہوٹل کے کرائے اور فضائی ٹکٹس مزید مہنگے ہو گئے

اہم سیاستدان، بزنس ٹائیکون شوبز اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات میچز دیکھنے کیلئے چارٹرڈ ائیر کرافٹس سے احمد آباد پہنچیں گی۔ پاک بھارت میچ سے ایک دن پہلے میچ کے روز اور میچ کے ایک دن بعد بزنس گروپس کی نان شیڈولڈ چارٹرڈ فلائٹس کے لیے بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اسٹارز بھی چارٹرڈ فلائٹس کی بکنگ اور دستیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں