پشاور: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق


پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں بچوں کی لڑائی میں بڑے آمنے سامنے آ گئے۔ فائرنگ نے 3 افراد کی جان لے لی۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور کے تھانہ چمکنی کے علاقے پھندو ڈھیری لارہ میں بچوں کی لڑائی نے اس وقت خونی تصادم کی شکل اختیار کر لی جب بڑے بھی میدان میں کود پڑے اور ایک دوسرے پر بندوقیں تان لیں۔

دونوں گروپوں کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 23 سالہ حبیب، 35 سالہ امانت اور محمد خان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 2 کا تعلق ایک گروپ اور تیسرے کا تعلق دوسرے گروپ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں خواجہ آصف کا مقابلہ میں کروں گی ، والدہ عثمان ڈار

فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ظفر احمد نے ڈی ایس پی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ تشکیل دی گئی کمیٹی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی اور ایس ایچ او شاہ پور بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں