ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم، چند مقامات پر بارش کا امکان

رمضان

11 مارچ کو رمضان کا چاندنظر آئیگا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی


ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں گرم اور خشک رہا۔ اسکردو میں 6 ڈگری، پٹن میں 3 اور دیر (بالائی) میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

زلزلہ کب اور کہاں آئے گا؟ پیشگوئی نہیں کی جا سکتی، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت، تربت میں 42، حیدرآباد، لسبیلہ، مٹھی اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی کی بات کی جائے تو چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج سے درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔ آنے والے دنوں میں موسم بہتر رہے گا لیکن بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں