برائلر گوشت کی قیمت میں6روپے کمی

Chicken rates

لاہور، برائلر مرغی کا گوشت 6 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔ 

تفصیلات  کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 519 روپے ہو گئی ہے۔

اورزندہ برائلر مرغی کی قیمت4روپے کمی کے بعد 346روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

چکن 17روپےمزیدسستاہوگیا

جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے298روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔

دوسری جانب راولپنڈی کے اتوار بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا ریکارڈ کیا گیاہے۔

راولپنڈی میں ادرک 1600 اور لہسن 560 روپے میں فی کلو فروخت ہوتا رہا۔

گراوٹ کاسلسلہ جاری، ڈالرمزیدسستاہوگیا

اسی طرح آلو اور ٹماٹر 100 روپے کلو، پیاز 120، لیموں 160، بھنڈی 120 ، گوبھی 135 روپے، کریلا 110، توری 120، سبز مرچ 120 روپے میں فی کلو فروخت کی جاتی رہی۔

اس کے علاوہ سبزیوں کے ساتھ ساتھ پھلوں کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں

سیب 300، انار 350 روپے اور انگور 300 روپے کلو میں فروخت ہوتےرہے۔


متعلقہ خبریں