معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا گیا

tik tok

معروف ٹک ٹاکر کاشف کو  ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے کاروائی کر کے لوئر دیرکے رہائشی مشہور ٹک ٹاکر کاشف کو ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ کی حدود سے ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا ہے۔

ٹک ٹاکر گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ میں معلومات حاصل کرنے کی غرض سے ٹیکسی میں سوار ہو کر مین گیٹ سے اندر داخل ہوا، جہاں پولیس نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او پشاور کینٹ جمال عبدالناصر کے ہمراہ  ٹیم نے ملزم  پر شک کی بنا پر تلاشی لی تو  اس سے ایک رائفل نما پستول  اور 9ایم ایم پستول  کی گولیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس نے جب ملزم کاشف سے اسلحے کا لائسنس مگانا  تووہ پیش نہ کرسکا۔

ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق، دوستوں نے لاش چھپادی

ریلویز پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کر کےتفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں