پٹرول 15 ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان

petrol پیٹرولیم مصنوعات

ملک میں 2 ماہ بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے ، لائٹ ڈیزل آئل  12 روپے، مٹی کے تیل کی قمیت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اعلان میں ہفتہ باقی ، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ، اوگرا

اگرچہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، تاہم پیٹرولیم لیوی کو بڑھانے کی صورت میں قیمتوں میں زیادہ کمی کا امکان نہیں۔ حکومت پٹرول پر 60 روپے، ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیر اعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے کرینگے۔


متعلقہ خبریں