نوبت بندوں کو ایپ کے ذریعے اکٹھا کرنے تک پہنچ چکی ہے،سائرہ بانو


گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی سینئر رہنما سائرہ بانو نے ن لیگ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب نوبت بندوں کو ایپ کے ذریعے اکٹھا کرنے تک پہنچ چکی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام”اپ فرنٹ ود مونا عالم” میں سائرہ بانو نے کہاکہ اگر ایپ کے ذریعے ہی بندوں کو اکٹھاکرنا ہے تو پھرآپ بس ہی کردیں۔

نواز شریف کو نااہل کیا گیا جس کی وجہ سےپاکستان خراب تر ہوگیا، محمد زبیر

انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف واپس آرہے، واپسی کیلئے 21 اکتوبر کی تاریخ دی گئی ہے۔

میرا بھی ان سے سوال ہے کہ مجھے سال کا بھی بتا دیں کہ وہ 2024 ، 2025 ہے یا پھر 2027 میں واپس آئیں گے۔

نواز شریف کی وطن واپسی، آبائی حلقے کی عوام کا ملا جلا ردعمل

سائرہ بانو کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے میاں صاحب (شہباز شریف)ہیں وہ بہت ذہین انسان ہیں،انہوں نے ایسی گیم چلائی ہے کہ بڑے میاں صاحب (نواز شریف) بھی ڈر گئے ہیں کہ یہ کہیں میری قربانی ہی نہ دے دیں۔

مزید پروگرام  میں ملاحظہ کریں:


متعلقہ خبریں