بیحرمتی کے واقعے کی مذمت، پاکستان نے ہالینڈ کو تحفظات سے آگاہ کر دیا

پاکستانیوں کا قتل

اسلام آباد: پاکستان نے بیحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہالینڈ کو تحفظات سے آگاہ کر دیا۔

دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان نے ہالینڈ کے شہر ہیگ میں بیحرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اشتعال انگیز کارروائیاں کسی طور قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک اشتعال انگیز، اسلامو فوبیا کے اقدامات کے خلاف کارروائی کریں کیونکہ اسلامو فوبیا سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ایسی حرکتوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کو بھی اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے نہیں دیں گے، نگران وزیر اعظم

دفتر خارجہ نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے عالمی برادری اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائے اور ہالینڈ کو تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے کہ مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھے۔


متعلقہ خبریں