بھارتی حکومت نےپاکستانی کرکٹ ٹیم کوویزےجاری کرنے کی منظوری دےدی

pak vs india

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا احتجاج رنگ لےآیا، بھارتی حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردئیے ہیں، پی سی بی کو بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے ویزے جاری ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کیخلاف بھارت کی ایک اور چال بے نقاب

قومی کرکٹ ٹیم ویزے جاری ہونے کے بعد 27 ستمبر کی صبح3بجے روانہ ہو گی، ٹیم دبئی کے راستے بھارت کے شہر حیدر آباد کیلئے روانہ ہوگی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ  نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ 29ستمبر کوہوگا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان وارم اپ میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلاجائےگا۔

معروف بھارتی سابق کرکٹر کپل دیو اغوا، ویڈیو سامنے آگئی

خیال رہے کہ عالمی ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بھارتی ویزوں میں مسلسل تاخیر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو خط لکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق خط میں آئی سی سی کو ویزوں کے اجراء نہ ہونے کے بارے میں کہا گیا ہے، بی سی سی آئی ہوم بورڈ ہے اس کو بھی ویزوں کے معاملے پر تعاون کرنا چاہیے۔

2021ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست پر سب بلک بلک کر روئے تھے،حسن علی

آئی سی سی پاکستان ٹیم کے فلفور ویزے جاری کرانے میں تعاون کرے، پی سی بی نے خط میں باور کرایا کہ قومی ٹیم کی 27 ستمبر کی فلائٹ بک ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق ویزے جاری نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کا دبئی میں باونڈنگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑاتھا۔


متعلقہ خبریں