2021ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست پر سب بلک بلک کر روئے تھے،حسن علی

hassan-ali

وہ لمحہ جب قومی کرکٹرز بلک بلک کر روئے حسن علی کے تہلکہ خیز انکشافات


قومی کرکٹر حسن علی نے کہا ہے کہ 2021میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد سارے کھلاڑی ڈریسنگ روم پہنچ کر بلک بلک کر روئے تھے.

نسیم شاہ کے ورلڈکپ میں نہ ہونے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا،حارث رؤف

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران حسن علی نے 2021میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد کھلاڑیوں کے جذباتی ہونے سے متعلق بھی بتایا۔

حسن علی کے مطابق اس وقت وہاں جو بھی ہوتا وہ رو پڑتا کیوں کہ اس وقت ڈریسنگ روم میں موجود ہر شخص رو رہا تھا، ہم ٹورنامنٹ میں اپنا بیسٹ دے رہے تھے اور جیت کیلئے متحد تھے لیکن پھر اچانک سے صورتحال بدل گئی۔

نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کا امکان

3 چھکے پڑگئے اس واقعے کے بعد ہم میں سے کچھ کھلاڑیوں نے تو گراؤنڈ میں ہی رونا شروع کردیا تھا۔

فاسٹ بولر نے مزید بتایا کہ شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں سب کھلاڑیوں نے کونوں میں بیٹھ کر رونا شروع کردیا۔

بھارتی ویزوں میں تاخیر، پاکستانی ٹیم کا ورلڈ کپ سے قبل دبئی کا دورہ منسوخ

سینئرز پلیئر زجونیئرز کو چپ کروارہے تھے اس وقت ہم بلک بلک کر روئے تھے کیوں کہ کرکٹ جاب سے زیادہ عشق ہے اور عشق کے بغیر یہاں کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بابر کو ٹیم میں بھی کنگ کہتے ہیں، ٹیم کے سارے کھلاڑی کسی بھی مسئلے پر کنگ کو ہی یاد کرتے ہیں، وہ کنگ ہے جس پر ہمیں فخر ہے، ہم بابر کو ownکرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں