صحافی عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب، گھر پہنچ گئے


پاکستانی صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیالکوٹ پولیس کے اکاؤنٹ سے عمران ریاض کی بازیابی کی خبر کی تصدیق کی گئی۔ پولیس کے مطابق صحافی عمران ریاض اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہیں۔

اس حوالے سے ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے بتایا کہ عمران ریاض خان بازیاب ہوکر بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

صحافی عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق کی طرف سے سوشل میڈیا پر انکی تصویر شیئر کی گئی۔ تصویر میں عمران ریاض کو وکیل کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ فروری 2023 میں گرفتاری کے بعد عمران ریاض پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ پاکستانی صحافی کو متنازع بیان دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں