اشنا شاہ طلاق یافتہ خاتون کا کردارکرنے کی خواہش کا اظہار


معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ اگر انہیں طلاق یافتہ خاتون کا کردار ملے گا تو وہ خوشی خوشی اس کردار کو نبھائیں گی۔

تفصیلات  کے مطابق خواتین کے حقوق کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرنے والی اشنا نے طلاق یافتہ خاتون کا کردار ادا کرنے کی خواہش سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ہر شخص کو ایک خاص انسان کی ضرورت ہوتی ہے‘ صبا قمر

اشنا شاہ نے کہا کہ میں نے بہت سے ایسے اسکرپٹ میں کام کیا ہے جن میں طلاق کو منفی انداز میں دِکھایا گیا ہے،اگرچہ میں اسکرپٹ تبدیل نہیں کرسکتی کیونکہ یہ میرے کام کا حصہ نہیں ہے لیکن طلاق سے متعلق میرے خیالات بالکل مختلف ہیں۔

اداکارہ نے اپنے والدین کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین کی بھی علیحدگی ہوگئی ہے اور میری والدہ نے ہمیں سنگل پیرنٹ کے طور پر پالا ہے۔

شاہ رخ خان کا نیا اعزاز، دوسری فلم ہزار کروڑ کلب میں شامل ہونے کو تیار

انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ایسی کہانی کا حصہ بننا چاہتی ہوں جس میں طلاق یافتہ خاتون کو مثبت انداز میں دِکھایا جائے اور یہ پیغام دیا جائے کہ طلاق کے بعد بھی خوشحال زندگی گزاری جاسکتی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں