ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنائیں ، سرکاری ملازمین کو مراسلہ ارسال

govt

فوراً یہ کام کریں سرکاری ملازمین کواہم مراسلہ ارسال


وفاقی حکومت نےتمام سرکاری ملازمین کو ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ہونڈا موٹرسائیکل کے نئے ایڈیشن کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ہیکرز کی کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہونے پر تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ملازمین کو ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سول اور ملٹری حکام کو ای میلز، فشنگ ٹیکنیکس کے ذریعے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ہے۔

پی سی بی اور قومی کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ پر ڈیڈ لاک برقرار

مذکورہ ای میلز عہدے اور نام کے ساتھ اصلی کی طرح تشکیل دے کر بھجوائی جاتی ہیں اور نتیجہ کے طور پر ای میل موصول کرنے والا ٹریپ ہوجاتا ہے۔

مراسلے میں ہدایات دی گئیں کہ کمزور پاس ورڈز استعمال نہ کریں، پاس ورڈ تبدیل کرتے رہیں، غیر متعلقہ افراد کو ای میل آئی ڈی دینے سے گریز ، آفیشل ای میلز کیلئے ذاتی اکاؤنٹ استعمال نہ کیا جائے، موبائل فونز پر آفیشل ای میلز کا استعمال نہ کیا جائے۔

مختلف شہروں میں مزید موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

ایسی ای میلز جن کے ساتھ کوئی لنک کا مواد منسلک ہو نہ کھولیں، مشکوک ای میلز کا جواب یا کسی لنک پر کلک نہ کیا جائے، ہمیشہ پاس ورڈ پرٹیکٹڈ دستاویز ای میلز پر بھجوائیں، لائسنس یافتہ اینٹی وائرس کا استعمال کیا جائے۔


متعلقہ خبریں