پاراچنار کی سبزی منڈی میں چیتے نے حملہ کرکے 2 افراد کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق پاراچنار میں قائم سبزی منڈی میں ایک تیندوا آگھسا جس نے 2 لوگوں پر حملہ کر دیا۔ دونوں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کرکے علاج شروع کر دیا گیا ہے۔
خاتون نے حملہ کرنے والے چیتے کو مار بھگایا
دوسری جانب ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نے بتایا کہ سبزی منڈی میں چیتے کی اطلاع ملتے ہی وائلڈ لائف کی ٹیم علاقے میں پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیتے کو پکڑ لیا۔