ڈالر برآمدگی کے لئے ذخیرہ اندوزوں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ

Dollar

ڈالر چھپا کر رکھنے والے افراد کی شامت آگئی


ملک بھر میں اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے۔

ڈالر برآمدگی کے لئے ایف آئی اے اور حساس ادارے نے اب مافیاز کے گھروں پر چھاپہ مارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایکسچینج کمپنیزسے حاصل ڈیٹا کی مدد سے گھروں کی نشاندہی کی جائے گی۔خفیہ اداروں کے پاس غیر معمولی تعداد میں ڈالر رکھنے والوں کی بھی فہرست بھی موجود ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 293 روپے 80 پیسے کا ہو گیا

ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پرٹارگٹڈ چھاپہ مارکارروائی کریں گے، گھروں میں ڈالرز چھپانے والوں کو گرفتاری اورجیل میں قید کی سزائیں ملے گی۔ واضح رہے کہ ڈالرمافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے ڈالر اب تک 31 روپے سستا ہوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں