آئی سی سی ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا


آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا۔

ویڈیو بلاگنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر آئی سی سی نے رواں سال ورلڈکپ کے آفیشل ترانے کی ویڈیو ریلیز کردی۔ آفیشل ترانے میں بھارتی اداکار رنویر سنگھ جلوے دکھاتے نظر آرہے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ترانے کا نام ‘دل جشن بولے’ رکھا گیا ہے۔ ورلڈکپ ترانے میں سرپرائز انٹری بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل کی اہلیہ دھن شری ورما کی ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور آخری ورلڈکپ کی رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں