بجلی صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

فیول ایڈجسٹمنٹ

اسلام آباد: بجلی صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 83 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی گئی۔ نیپرا 27 ستمبر کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگست میں 15 ارب 47 کروڑ 20 لاکھ یونٹ بجلی کمپنیوں کو فراہم کی گئی اور اگست میں مہنگے فرنس آئل سے4.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

فرنس آئل سے بجلی کی لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی، گیس سے 7.60 فیصد اور درآمدی ایل جی سے 17.17 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: نجی سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کروڑوں روپے لے کر فرار

درخواست میں کہا گیا کہ اگست میں کوئلے سے 10.26 فیصد، درامدی کوئلے سے 4.51 فیصد اور جوہری ایندھن سے 12.79 فیصد بجلی کی پیداوار حاصل کی گئی۔

اگست میں بجلی میں پیداواری لاگت 8 روپے 47 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ اگست کے لیے بجلی ریفرنس لاگت 6 روپے 64 پیسے مقرر تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں