الیکشن کمیشن ہی صرف الیکشن کروا سکتاہے، چودھری سالک

این اے 64

سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بار بار گرفتار کرنے کی تشویش کا اظہار کر دیا۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بے شک پرویز الہی دوسری جماعت کے رکن و صدر ہیں، مگر انہیں ثبوت کے بغیر پکڑ کر ہراسمنٹ کرنا غلط ہے، سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ان کے خلاف کرپشن کے شواہد ہیں تو وہ سامنے آنے چاہیں۔

پرویز الہیٰ کو رہا نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ ، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ پرویز الہی سے جيل ملاقاتوں میں سیاسی بات نہیں بلکہ گلہ کیا۔

پرویزالہی نے میری بات کی تائید کی، بولے جیل سے باہر آئوں گاتوسب ٹھیک كر لوں گا۔

لاہور ماسٹر پلان کیس ، پرویز الہیٰ کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انہوں نے کہا کہ پرویز الہی کو پارٹی میں واپس لانے کیلئے جیل میں ملاقاتیں نہیں کیں، شجاعت حسین ان کی خیریت دریافت کرنا چاہتے تھے۔

 


متعلقہ خبریں