ورلڈ کپ کے بعد قومی کپتان کے حوالے سے سوچیں، محمد حفیظ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ کمیٹی کے ممبر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ قومی کپتان بابر اعظم کو ورلڈ کپ کیلئے مکمل سپورٹ کرنا چاہیے، ورلڈ کپ کے بعد کپتان کے حوالے سے سوچیں۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ ایشیا کپ میں ہم ناکام ہوٸے۔ ہم ناکامی مان کر ہی بہتری کی طرف جاسکیں گے۔

ون ڈے رینکنگز، پاکستان سرفہرست، ورلڈکپ 2019 عالمی نمبر ون ٹیم کے نام رہا تھا

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ یہ پلیٸرز کافی وقت سے پاکستان کیلئے کھیل رہے ہیں۔ ایشیا کپ سے پہلے بہت سے کھلاڑی لیگ کھیل رہے تھے، لیگ کی وجہ سے ان کو انجری ہونا ہی تھی۔ جب آپ اتنی زیادہ لیگ کھیل کر آرہے ہوتے ہیں تو بڑے ٹورنامنٹ میں انجرڈ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

ٹیم کی قیادت سے متعلق انہوں نے کہا کہ 3 ماہ سے میچ نہ ہارنے کا یہ مطلب نہیں آپ بھارت سے بری طرح ہار جاٸیں۔ بھارت سے میچ میں شکست نے پاکستان ٹیم کو ذہنی طور پر نقصان پہنچایا۔ عالمی کپ کے بعد قیادت کے حوالے سے سوچا جائے۔

ورلڈکپ 2023، پاکستانی ٹیم 25 ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی

سابق کپتان نے بتایا کہ ‘میں نے بطور کرکٹ کمیٹی ممبر یہ راٸے دی ہے کہ اسی منجمنٹ کو برقرار رکھنا چاہیے۔ کسی ایک کھلاڑی کو نکالنے یا لانے سے معاملہ حل نہیں ہوگا۔ سلیکشن میں زیادہ تبدیلی نہیں ہونی چاہیے، اگر کوٸی انجرڈ ہے تو اس کو تبدیل کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں