ورلڈکپ 2023، پاکستانی ٹیم 25 ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی

فوٹو: فائل


پاکستانی کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوگی۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرک بز’ کے مطابق قومی ٹیم 25 ستمبر کو بھارت کیلئے اڑان بھرے گی۔ پاکستانی ٹیم براستہ دبئی 27 ستمبر کو بھارتی شہر حیدرآباد پہنچے گی۔

قومی ٹیم اپنا ورلڈکپ کا پہلا میچ حیدرآباد میں 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

انجری کے باعث نسیم شاہ کا ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ

رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کے انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں نسیم شاہ کے کندھے کا ایکسرے کیا گیا ہے۔

ایکسرے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نسیم شاہ کی انجری شدید نوعیت کی ہے۔ جس کے باعث خدشہ ہے کہ وہ 2023 میں کسی قسم کی کرکٹ نہ کھیل پائیں۔

دوسری طرف ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سیلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ کے لیے بہترین تیاری کریں گے، شاہین شاہ آفریدی

اجلاس میں ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ باولر زمان خان کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی آل راؤنڈر عماد وسیم کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی پر بھی غور ہوگا۔


متعلقہ خبریں