ون ڈے رینکنگز، پاکستان سرفہرست، ورلڈکپ 2019 عالمی نمبر ون ٹیم کے نام رہا تھا


جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کی شکست کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگز میں قومی کرکٹ ٹیم ایک مرتبہ پھر سرفہرست آگئی۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگز میں پاکستان، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میوزیکل چیئر کا کھیل جاری ہے۔ نئی رینکنگز کے مطابق ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم پہلے جبکہ جنوبی افریقہ سے سیریز ہارنے کے بعد آسٹریلیا تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

ورلڈکپ 2023، پاکستانی ٹیم 25 ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی

فائنل میں سری لنکا کو ہرا کر ایشیا کپ 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی بھارتی ٹیم آئی سی سی رینکنگز میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ بھارت اور پاکستان کی ریٹنگ اس وقت 115 پوائنٹس کے ساتھ برابر ہے۔

انگلینڈ میں کھیلے گئے 2019 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کی بات کی جائے تو ٹورنامںٹ کے آغاز سے قبل انگلینڈ ون ڈے رینکنگز میں عالمی نمبر ون تھا۔ فائنل میں نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے میں شکست دے کر میزبان ٹیم نے ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

انجری کے باعث نسیم شاہ کا ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ

خیال رہے کہ اگلے ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 3 روزہ ون ڈے سیریز شیڈول ہے۔ بھارت کے جیتنے کی صورت میں پاکستان نمبر ون پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھ سکتا ہے۔

بھارت اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ اور ٹی 20 رینکنگ میں سرفہرست ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں عالمی نمبر ون بننے کے بعد بھارتی ٹیم تینوں فارمیٹ میں نمبر ون ٹیم بننے کا اعزاز اپنے نام کرلے گی۔


متعلقہ خبریں