بھارتی بائولر محمد سراج نے 5 ہزار کی انعامی رقم گرائونڈ اسٹاف کو عطیہ کر دی


بھارتی پیسر محمد سراج نے ایشیا کپ کے فائنل میں ملنے والی 5 ہزار ڈالر کی انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو دے دی۔

اس کے علاوہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھی گراؤنڈز اسٹاف کے لیے 50  ہزار امریکی ڈالرز کا اعلان کیا، پورے ایونٹ کے دوران بارش مسلسل خطرہ بنی رہی ، کئی بار گراؤنڈ اسٹاف نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے میدان کو دوبارہ کھیل کے قابل بنایا۔

سری لنکا کو عبرتناک شکست، بھارت نے ایشیا کپ جیت لیا

محمد سراج نے کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف بجا طور پر اس کا حقدار ہے، فائنل بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں