جسٹس قاضی فائز عیسٰی بطور چیف جسٹس پہلے کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے، کورٹ پہنچنے پر سپریم کورٹ عملے نے انکا استقبال کیا، چیف جسٹس نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سماعت کیلئے سپریم کورٹ پہنچے جہاں عملے کی طرف سے گلدستہ پیش کرکے انکا استقبال کیا گیا۔ چیف جسٹس کے داخل ہوتے ہی ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
چیف جسٹس کی سپریم کورٹ آمد پر انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا لیکن جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا۔
اس موقع پر انہوں نے سپریم کورٹ عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا تعاون چاہیے۔ لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے، اپنے مسائل حل کرانے کیلئے آتے ہیں۔ آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں۔
پی ٹی آئی کی چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد
انہوں نے کہا کہ یقیناً کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے، انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں۔ آنے والے لوگوں کی مدد کریں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آج میری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ لوگوں سے تفصیلی ملوں گا۔
انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں ، لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے، لوگ اپنے مسائل ختم کرنے کیلئے یہاں آتے ہیں، آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سپریم کورٹ پہنچنے پر حکم۔۔!! pic.twitter.com/cmoeNNDYbL
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 18, 2023
خیال رہے قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس آف پاکستان بننے کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس آج سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پندرہ رکنی فل کورٹ کیس کی سماعت کرے گا۔