پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
آئل اینڈ ٹینکرز ایسو سی ایشن کے مطابق کل سے خیبرپختونخوا میں آئل کی سپلائی بند رہے گی۔
ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، روپیہ مستحکم
ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سپلائی کرنیوالے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔