ورلڈکپ کے لیے بہترین تیاری کریں گے، شاہین شاہ آفریدی

SHAHEEN AFRIDI

ایشیا ءکپ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔

فاسٹ باؤلر نےشاہین شاہ آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ’جس طرح ٹورنامنٹ کا اختتام ہوا مایوسی ہے، لیکن اس سے سب کچھ ختم نہیں ہوگیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور مقابلہ کیا اور یہ مقابلہ کرنے کا جذبہ ختم نہیں ہونا چاہیے، ہمارے سامنے ایک بڑا چیلنج ( ورلڈکپ) آنے والا ہے اور ہم اس کے لیے بہترین تیاری کریں گے”۔

یاد رہے کہ  ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔


متعلقہ خبریں