ایکسچینج کمپنی کا مالک گرفتار

ڈالر

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کمپنی چلانے والے ملزم کو گرفتار کر کے 70 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی کی ٹیم نے کارروائی کی۔

حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم سمیر کو گرفتار کیا گیا جو بغیر لائسنس کے منی چینجر اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا۔

کوئٹہ ، مکان پر چھاپہ، ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں دہلی کالونی کراچی سے گرفتار کیا گیا، چھاپے کے دوران ملزم سے 70 ہزار امریکی ڈالر بر آمد کر لیے گئے ۔

گاڑی کی ڈگی سے 2 لاکھ ڈالر نقد برآمد

ترجمان کے مطابق ملزم کے موبائل سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں اور پیغامات بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں