پاک بھارت میچ، بھارتی ٹیم کو فائدہ دیا گیا، رانا ٹنگا برس پڑے


سری لنکا کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے بی سی سی آئی پر سخت تنقید کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ایک ٹیم کو فائدہ دیا گیا جو تباہ کن اثرات کو جنم دے گا۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے قوانین میں ایک دم سے تبدیلی کر دی گئی جو غلط ہے، پاک بھارت میچ میں ریزرو ڈے رکھ کر بھارتی ٹیم کو فائدہ دیا گیا۔

ارجنا رانا ٹنگا کا کہنا تھا کہ جب یہ سب ہو رہا تھا تو ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کہاں تھی، ایک بورڈ طاقت ور ہے، ایک شخص طاقت ور ہے، ایسے نہیں چلے گا۔


متعلقہ خبریں