12 ربیع الاول کب، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

moon

ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو اسلام آباد میں ہوگا۔

زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے، وزارت مذہبی امور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اگر ربیع الاول کا چاند آج نظر آ جاتا ہے تو اس صورت میں 12 ربیع الاول بروز جمعرات 28 ستمبر کو ہو گی، چاند نہ نظر آنے کی صورت میں 12 ربیع الاول 29 ستمبر بروز جمعہ ہو گی۔


متعلقہ خبریں