پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

بشریٰ بی بی آڈیو لیک کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو آڈیو کے فرانزک کا حکم

پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما اور ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی جانب سے یہ شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، لطیف کھوسہ سے سات روز کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے۔

شوکازنوٹس میں کہا گیا کہ سی ای سی کے رکن ہونے کے باوجود پارٹی کی اجازت کے بغیر آپ کسی اور جماعت کے سربراہ کا دفاع کر رہے ہیں۔

لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل، قیادت کیخلاف بلیک میلنگ کا الزام

وکلاء کی فنکشن میں سائفر معاملے پر آپ نے ریاستی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا لہٰذا بتائیں کہ آپ کے خلاف کیوں نہ تادیبی کارروائی کی جائے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ آپ سات روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دیں جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں