روہت شرما، سچن ٹنڈولکر، مرلی دھرن، برائن لارا اور اے بی ڈی ویلیئرز کے بڑے ریکارڈز


کرکٹ کے سب سے بڑے پانچ ریکاڈز، جن کا ٹوٹنا ناممکن سمجھا گیا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 3ڈبل سنچریاں بنائی ہیں۔

روہت کے نام ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 264 رنز کی اننگز کھیلنے کا عالمی ریکارڈ ہے۔ روہت کا یہ انوکھا ریکارڈ مستقبل قریب میں ٹوٹتا نظر نہیں آرہا ہے۔

عالمی کرکٹ میں ہٹ مین کے نام سے مشہور روہت نے یہ ریکارڈ سری لنکا کیخلاف بنایا تھا۔35 سالہ روہت شرما نے 13 نومبر 2014 کو کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں سری لنکا کیخلاف سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ کا آغاز کرتے ہوئے 264 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جس میں 33 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

روہت نے یہ اسکور 173 گیندوں پر بنایا تھا، انہوں نے 151 گیندوں میں 200 رنز مکمل کیے،جبکہ پہلے سو رنز 100 گیندوں میں بنائے تھے۔ انہوں نے 125 گیندوں میں 150 کا ہندسہ عبور کیا جبکہ ڈبل سنچری کے لیے 151 گیندیں کھیلیں۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنے 24 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں لیکن بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی سنچریوں کا ریکارڈ آج بھی نہیں ٹوٹا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی یا مچل اسٹارک ؟ روہت شرما کس کا سامنا نہیں کرنا چاہتے ؟ بھارتی کپتان نے خود ہی بتا دیا

سچن کے اس ریکارڈ کو توڑنا آسان نہیں ہے۔ حالانکہ ویرات کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 77 سنچریاں ضرور بنائی ہیں لیکن کوہلی کے لئے ٹنڈولکر کے اس ریکارڈ کو توڑنا آسان نہیں ہوگا۔

سچن ٹنڈولکر نے 200 ٹیسٹ میچوں میں 51 سنچریاں بنائی ہیں جبکہ ون ڈے میں ان کے نام 49 سنچریاں ہیں۔ سچن کے نام ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ریکارڈ 18426 رنز ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

سری لنکا کے لیجنڈ اسپنر مرلی دھرن نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں گیند بازی میں کئی ریکارڈ بنائے اور کئی ریکارڈ توڑے۔ مرلی دھرن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ شیشے پر بھی گیند کو گھمانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ مرلی دھرن کے نام بین الاقوامی کرکٹ میں 1300 سے زائد وکٹیں ہیں جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

اپنے دور میں اپنی اسپن گیند بازی سے دنیا کے عظیم بلے بازوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنے والے مرلی دھرن نے 133 ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ 800 وکٹیں حاصل کی ہیں، جب کہ 350 ون ڈے میچوں میں ان کے نام 534 وکٹیں ہیں۔ مرلی دھرن نے 12 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 13 کھلاڑی آؤٹ کئے، اس طرح ان کے نام 1347 بین الاقوامی وکٹیں ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے تمام تیز گیند باز یکساں طور پر اچھے ہیں، روہت شرما

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا جدید کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں،برائن لارا ایک بار کریز پر جم جاتے تھے تو گیند بازوں کے لئے انھیں آؤٹ کرنا مشکل ہو جاتا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے سابق بائیں ہاتھ کے بلے باز لارا کا ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ایسا عالمی ریکارڈ ہے جسے توڑنا آج کے بلے بازوں کے لئے آسان نہیں ہے۔

برائن لارا نے 2004 میں سینٹ جانز میں انگلینڈ کیخلاف 400 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس دوران انہوں نے آسٹریلیا کے اوپنر میتھیو ہیڈن کا 381 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا تھا لیکن لارا کا یہ عالمی ریکارڈ شاید ہی کبھی ٹوٹے۔

جنوبی افریقہ کے مسٹر 360 ڈگری کہے جانے والے تجربہ کار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کا ون ڈے میں 31 گیندوں پر سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ ہے جسے توڑنا تقریبا ناممکن ہے، ڈی ویلیئرز نے یہ ریکارڈ 2015 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف جوہانسبرگ میں بنایا تھا، انہوں نے 44 گیندوں پر 149 رنز بنائے تھے، یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تیز ترین سنچری ہے۔


متعلقہ خبریں