شاہین شاہ آفریدی یا مچل اسٹارک ؟ روہت شرما کس کا سامنا نہیں کرنا چاہتے ؟ بھارتی کپتان نے خود ہی بتا دیا

rohat sharma

شاہین شاہ آفریدی یا مچل اسٹارک ؟ روہت شرما کس کا سامنا نہیں کرنا چاہتے ؟ بھارتی کپتان نے خود ہی بتا دیا


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی دونوں کو خطرناک بولر قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ڈیجیٹل انٹرویو میں روہت شرما کیلئے مشکل بولر کا سوال کرتے ہوئے آسٹریلیا کے مچل سٹارک اور شاہین آفریدی کے نام رکھے گئےتھے۔

پاکستانی ٹیم کے تمام تیز گیند باز یکساں طور پر اچھے ہیں، روہت شرما

بھارتی کپتان نے جواب دیتے ہوئے کسی ایک بولر کا نام  بتانے کے بجائے دونوں کو خطرناک بولر قرار دیا۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ خاص طور پر جب بات ہو نئے بال کی تو وہ دونوں بولرز میں کسی ایک کانام نہیں لے سکتے لہٰذا دونوں کا سامنا نہ کرنے کو ترجیح دوں گا۔

ورلڈ کپ 2023 ،گلین میک گرا نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

بھارتی کپتان کا مزید کہنا تھا دونوں بولرز اپنی بال سوئنگ کے ذریعے بیٹسمین کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں لہٰذا دونوں ہی کوالٹی بولرز ہیں جو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں