کراچی: اے وی ایل سی کی کارروائی، ملزم زخمی حالت میں گرفتار


کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں اینٹی ویئیکل لفٹنگ سیل نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور اسلحہ کے مقدمات میں ملوث مطلوب ملزم عمران کو پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ برآمد ہونے والی موٹرسائیکل اتحاد ٹاؤن کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو وطن واپسی پر ہتھکڑی لگانے کا فیصلہ ادارے کریں گے، نگران وزیر اعظم

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم گھروں میں چوری کے مقدمات میں بھی ملوث ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی بر آمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں