مارکیٹ میں الرجی کے ملاوٹ شدہ انجکشن فروخت ہونےکا انکشاف

Medicines

مارکیٹ میں الرجی کے ملاوٹ شدہ انجکشن فروخت ہونےکا انکشاف


ڈریپ نے ”پلائیول 25 ایم جی“ (Plivil 25mg Injection) انجکشن کے بیچ 847 کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے کمپنی کو انجکشن فوری مارکیٹ سے واپس اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

ایک اور دوائی غیر معیاری قرار،مارکیٹ سے واپس منگوانے کی تجویز

ڈریپ کے مطابق پلائیول کے سیمپل کا ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کوئٹہ میں معائنہ کیا گیا، لیب نے پلائیول کے بیچ کو ملاوٹ شدہ اور مس برانڈڈ قرار دیا ہے۔

ڈریپ الرٹ کے مطابق فارما کمپنی پلائیول انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے، کمپنی کو پلائیول انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

افغانستان،پروفیسر ڈاکٹرز، سپیشلسٹ کی فیس کی حد مقرر

ڈریپ نے کہا کہ کیمسٹ پلائیول انجکشن کے متاثرہ بیچ کی سیل روکنے کیلئے اسٹاک چیک کریں اور فارما کمپنی کو واپس کریں، ڈاکٹرز بھی مریضوں کو پلائیول انجکشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔

واضح رہےپلائیول 25 ایم جی انجکشن الرجی کے علاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ڈریپ کے مطابق ملاوٹ شدہ انجکشن کا استعمال انسانی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں