ٹک ٹاک نے امریکہ میں آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

TikTok

نیویارک: معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے امریکہ میں آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم متعارف کرا دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کئی ماہ کی آزمائش کے بعد امریکہ میں ای کامرس پراڈکٹ شاپ کو متعارف کرا دیا۔

ٹک ٹاک شاپ کے لیے کمپنی نے ہوم اسکرین میں ایک خصوصی شاپ ٹیب کا اضافہ کیا ہے جبکہ لائیو ویڈیو شاپنگ، شاپ ایبل ایڈز اور دیگر فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کی جانب سے برطانیہ اور جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک میں بھی آن لائن شاپنگ کے مختلف طریقوں کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپس نے دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک شاپ سے کمپنیوں اور عام افراد کو صارفین سے رابطے کا موقع ملے گا اور آن لائن شاپنگ کا تجربہ بہتر ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں