ایشیا کپ: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی


کولمبو: ایشیا کپ سپرفور مرحلے کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ہونے والا میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا جو سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان کو ہر صورت میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔

اس وقت پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے 2 میچ کھیل کر 2، 2 پوائنٹس ہیں اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم  فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم پھر نمبر ون بن گئی

واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میچ نہ ہو سکا تو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس صورت میں سری لنکن ٹیم رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔


متعلقہ خبریں