سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ، الیکشن کمیشن ہی انتخابات کی تاریخ دے گا ، بلاول بھٹو

پی ٹی آئی حکومت کی سپریم کورٹ کے جج کو خوف زدہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی،بلاول

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کی جو نمائندگی کرے گا وہی مسائل حل کرے گا ، سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے ۔ یہی میں کہتا ہوں۔

بلاول نے کہا کہ  صحافی جان محمد مہر کے اہلخانہ سے تعزیت کے لیے آئے ہیں ، جان محمد مہر کے خاندان کو انصاف دلائیں گے۔

وزارتیں صوبوں کو دی جائیں تو اربوں روپے بچا سکتے ہیں، بلاول بھٹو

انہوں ںے کہا کہ افغانستان میں موجود امریکی اسلحہ سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں کے پاس پہنچ چکا، اب اندازہ ہوتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی دہشتگردوں کو ملک میں بسانے کی پالیسی کتنی خطرناک تھی۔ دہشتگرد تب سے سر اٹھارہے ہیں جب سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

بلاول ںے کہا کہ پاکستان کو چلانے کا پرانا طریقہ ختم کیا جائے، افسوس ہے کہ پاکستانی سیاستدانوں کو شترمرغ کی سیاست کی عادت ہے، جو لوگ غلط فیصلوں میں ملوث ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں