معذور افراد، بزرگ شہری اور طالبعلموں کیلئے میٹرو بس،اورنج ٹرین کے فری سفر کی منظوری


نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے معذوروں، بزرگوں اور طلبا و طالبات کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں پنجاب کابینہ کے منعقد ہونے والے 25ویں اجلاس میں فری سفری سہولت کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ معذور افراد،بزرگ اور طلبا و طالبات اب سے میٹروبس سروس اوراورنج لائن میٹروٹرین پر فری سفر کرسکیں گے۔

پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اس طرح کے اقدامات جاری رکھے گی۔

ابراہیم مراد نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں فری سفری سہولیات شہریوں کی مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی۔


متعلقہ خبریں