پہلے کاروباری روز کےاختتام پر ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسییوں کے ریٹس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پہلے کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 79 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے 50 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر مزید 2.95 ، اوپن مارکیٹ میں 3 روپے سستا
انٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 302 روپے 95 پیسے 301 روپے 16 پیسے پر آگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 304 روپے سے 3 سوروپےاور 50 پیسے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو 3 سو 25 روپے پر برقرار ہےجبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 2 روپےکی کمی کے بعد 379 روپے پر آگئی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600روپے کی کمی
اسی طرح امارتی درہم بھی 2 روپے سستا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 83 روپے 38 پیسے پر پہنچ گئی ہے جبکہ سعودی ریال 1 روپے سستا ہوکر 79 روپے 80پیسے کا ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹربینک میں آخری کاروباری روز کے اختتام ڈالر 302 روپے 95 پیسے پر بند ہواتھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/f5wvUJ0tOt#SBPExchangeRate pic.twitter.com/GXhow8RV8B
— SBP (@StateBank_Pak) September 11, 2023