پشاور میں فرنٹیئر کور کی گاڑی کے قریب دھماکا ، ایک اہلکار شہید ، 7 زخمی

بلوچستان: کوئٹہ اور جعفرآباد شہر میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 7 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکا  ورسک روڈ پر ہوا ، زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ۔

پشاور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

ایس پی ورسک ارشد خان کے مطابق ورسک روڈ پر فرنٹیئر کور کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، ایس پی نے شبہ ظاہر کیا کہ دھماکا خودکش لگتا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں