پاک بھارت میچ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مدد کی پیشکش

PAK INDIA

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایشیاکپ انتظامیہ کو پاک بھارت میچ کے دوران ہونیوالی بارش کا پانی خشک کرنے کیلئے مدد کی پیشکش کردی۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا اہم میچ تیز ہوائوان اور موسلا دھار بارش کے باعث  ملتوی کر دیا گیا ہے، میچ اب ریزرو ڈے پر مکمل کیاجائیگا۔

ایشیا کپ ، پاک بھارت میچ میں بارش کی پیش گوئی درست نکلی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بارش کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ انتظامیہ کو مدد کی پیشکش کردی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹزر نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس اکاؤنٹ سے 2018دوران پی ایس  ایل کے میچ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے گرائونڈ کو خشک کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔

پاکستان کی ٹیم بہترین ہے، ہم ہی جیتیں گے،مشال ملک

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےاپنے پیغام میں کہا کہ ” دیکھیں ہم نے پچ کیسے خشک کی تھی، ساتھ ہی لکھا کہ کیا ہماری مدد کی ضرورت ہے ؟


متعلقہ خبریں