شبمن گِل بھی بابراعظم کے مداح ،تعریفوں کے پل باندھ دیئے

shubman gill

پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ کون لے اڑا؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا


بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شبمن گِل بھی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مداح نکلے۔

ٹیم کو ضرورت پڑی تو اوپننگ کرنے کو تیار ہوں، محمد رضوان

ایشیاکپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کرکٹر شبمن گِل نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ٹاپ کلاس بیٹر ہیں، کسی بھی ٹیم کا کوئی اچھا پرفارم کرتا ہے تو سب پر انکی نگاہیں ہوتی ہیں۔

تمام میچز بارش کی نذر ہونے پر بھی پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ جائیگا

بھارتی اوپنر نے پاکستانی فاسٹ بولنگ لائن اپ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں، نسیم رفتار کا استعمال کرکے گیند سوئنگ کرتے ہیں جو بیٹرز کیلئے مشکلات کا سبب بنتے ہیں۔

پاک بھارت کرکٹ بحالی:وہی کرینگے جو ہماری حکومت کہے گی ، بھارتی وفد

یاد رہے ایشیاکپ میں پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں شبمن گِل 32 گیندوں پر صرف 10 رنز بنا سکے تھے، انہیں حارث رؤف نے کلین بولڈ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں