پورٹو ریکو: امریکہ میں سمندری طوفان “لی” نے خطرناک شکل اختیار کر لی۔ طوفان درجہ 5 میں تبدیل ہو گیا جو کسی بھی طوفان کی خطرناک ترین صورت ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے گرد منڈلانے والا سمندری طوفان “لی” نے صرف 48 گھنٹوں میں درجہ 5 میں تبدیل ہو گیا جس کے بعد زیادہ نقصانات کا اندیشہ ہے۔
کیریبین کے مشرقی خطے پورٹو ریکو، بہاماس اور برمودا جزائر میں آنے والے دنوں میں خطرناک صورتحال کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
نیشنل ہریکین سینٹر نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ طوفان “لی” مزید خطرناک ہوکر پانچویں درجے کے بڑے طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے جو کہ جان لیوا صورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا نگران حکومت سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ
رپورٹ کے مطابق صرف 48 گھنٹوں سے کم وقت میں طوفان 165 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ درجہ ایک سے سب سے زیادہ درجے 5 پر آ گیا ہے۔
نیشنل ہریکین سینٹر نے کہا کہ توقع ہے کہ طوفان کی لہریں رواں ہفتے لیزر اینٹیلز، ورجن آئی لینڈ، پورٹو ریکو، ہیٹی، ڈومینیکن ریپبلک، ٹرکس اینڈ کیکوس، بہاماس اور برمودا سے ٹکرائیں گی۔