پاک بھارت ٹاکرا، کولمبو میں مسلسل بارش، پچ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا


کولمبو میں جاری لگاتار بارشوں کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 ستمبر کو کھیلے جانے والے میچ کیلئے گراونڈ اسٹاف کو پچ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں شدید بارش کی وجہ سے پچ اور میدان کی تیاری بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ گراؤنڈ اسٹاف کے مطابق  انہیں بارش کی وجہ سے پچ کی تیاری میں کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔

ایشیا کپ، کولمبو میں شیڈول فائنل میچ میں بھی بارش کی پیشگوئی

رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے گراونڈ پریکٹس کرنا ممکن نہیں جس کی وجہ سے وہ آج ان ڈور پریکٹس کریں گے۔

سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق کولمبو میں اگلے دس روز تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سپر فور مرحلے کے تمام میچز سمیت ایشیا کپ کا فائنل بھی بارش کی نظر ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کیلئے سُپر فور ٹیمیں سری لنکا کے شہر کولمبو پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ  بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں بھی آج لاہور سے کولمبو روانہ ہوں گی۔

تمام میچز بارش کی نذر ہونے پر بھی پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ جائیگا

قومی کرکٹ ٹیم آج سری لنکا پہنچ کر 8 ستمبر کو آرام کرے گی جبکہ 9 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ قومی ٹیم دو دن آرام کے بعد 13 ستمبر کو ٹریننگ کرے گی۔ اس موقع پر ٹیم کا ایک رکن پریس کانفرنس کرے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں