ٹک ٹاک پر وائرل چیلنج طالبعلم کی جان لے گیا


واشنگٹن: سوشل میڈیا ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر وائرل مصالحے دار چپس کھانے کا چیلنج 14 سالہ امریکی طالبعلم کی جان لے گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کے ایک ہائی اسکول میں دسویں جماعت کا طالبعلم مبینہ طور پر ٹک ٹاک چیلنج “ون چپ چیلنج” میں حصہ لینے کی وجہ سے انتقال کر گیا۔

ون چپ چیلنج ٹک ٹاک پر ان دنوں کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک مخصوص کمپنی کا مصالحے دار چپس کھانا ہوتا ہے۔

کمپنی لوگوں کو چیلنج کرتی ہے کہ وہ اس اسنیک کو کھانے کے بعد مرچوں کا اثر کم کرنے کے لیے کچھ بھی کھانے یا پینے سے پرہیز کریں تاکہ ان کی برداشت کرنے کی صلاحیت کا امتحان لیا جا سکے۔

امریکی طالبعلم 14 سالہ ہیرس کو اسکول میں اس کے دوست نے ٹک ٹاک چیلنج کرنے کو کہا، جس پر اس نے مبینہ طور پر اپنے دوست کی جانب سے دیئے گئے انتہائی مصالحے دار چپس کھائے جس کی وجہ سے اس کے پیٹ میں درد شروع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے بحرین میں سفارتخانہ کھول لیا

نوجوان کی والدہ کے مطابق بیٹے کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسکول سے فون آیا تھا جس کے بعد وہ اس کو گھر پر لے آئے۔ ہیرس نے کچھ دیر بعد خود کو بہتر محسوس کرنا شروع کر دیا تھا۔

طالبعلم کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ باسکٹ بال کھیلنے کے لیے گھر سے باہر جانے کا ارادہ کر ہی رہا تھا کہ اس دوران اس کی طبیعت پھر خراب ہوگئی جس پر اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کر گیا۔


متعلقہ خبریں