غریبوں کیلئے سائیکل خرید نا بھی خواب بن گیا

سائیکل

غریب عوام کیلئے سائیکل خرید نا بھی خواب بن گیا، گزشتہ 15 ماہ کے دوران سائیکلوں کی قیمتیں سو فیصد تک بڑھ گئیں۔

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سائیکلوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کررہے ہیں ، 9 ہزار میں ملنے والی مقامی سائیکل کی قیمت 19 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں کوئی ڈالر خریدنے والا نہیں،کامران خان

10 ہزار میں ملنے والی در آمد شدہ سائیکل کی قیمت 22 ہزار روپے اور 18 ہزار کی سائیکل کی قیمت 35 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

خراب معاشی صورتحال کے باعث مقامی طور پر سائیکلیں بنانے والے معروف برانڈز کی تین بڑی فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں جس کے باعث اب زیادہ انحصار در آمدی سائیکلوں پر ہے۔


متعلقہ خبریں