اوپن مارکیٹ میں کوئی ڈالر خریدنے والا نہیں،کامران خان


سینئرصحافی و تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ کرنسی کاروبار کے دو مگرمچھ کل رات سے غائب ہیں۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(ٹویٹر) پر کامران خان نے کہا ہے کہ کل شام جیسا لگ رہا تھا ویسے ہی ہورہا ہے۔

آنے والے دنوں میں ڈالر مزید دس روپے سستا ہوگا، ملک بوستان

انہوں نے لکھا ہے کہ آج اس وقت اوپن مارکیٹ میں 324 روپے میں ڈالر خریدنے والا نہیں ہے، کریک ڈاؤن کا آغاز پشاور کی فارن ایکس چینج مارکیٹس میں ہوا وہاں حوالہ ہنڈی کرنسی کاروبار کے دو مگر مچھ کل رات سے غائب ہیں۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اگر اسمگلنگ کے خلاف کاروائی شروع ہوئی تو انٹر بینک اوپن مارکیٹ میں فرق تیزی سے ختم ہو جائے گا۔ انشاللہ

پٹرول اور ڈالر کی قیمت کم ہونے تک بجلی سستی نہیں ہو سکتی، نگران وزیر توانائی

کامران خان نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستانی معیشیت کے ناسوروں کو ٹھکانے لگانےکیلئے ایک فیصلہ کن آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

یہی وجہ صرف 2 روز میں نجانے کیا ماجرہ ہوا جمعہ کی صبح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 338 روپے کا فروخت ہورہا تھا آج شام کو ئی 320 روپے میں خریدنے والا نہیں مل رہا۔


متعلقہ خبریں