عدالت نے پرویز الہی کو اٹک جیل سے بازیاب کرانے کا حکم جاری کر دیا

پرویز الہٰی

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کی بازیابی کیس کی سماعت کی۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالت نے پرویز الہی کو اٹک جیل سے بازیاب کرانے کا حکم جاری کیاہے، پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کی بازیابی کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی اور عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو اٹک جیل سے بازیاب کرا کر کل عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پرویز الہیٰ کی اٹک جیل میں طبیعت بگڑ گئی ، پمز منتقل

عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک کو حکم دیا ہے کہ وہ بطور بیلف کل اٹک جیل سے پرویز الہٰی کو بازیاب کروائیں جبکہ آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیاگیا ہے۔

قبل ازیں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کو اٹک جیل میں طبیعت ناساز ہونے پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

پمز ترجمان کے مطابق پرویزالہٰی کو روٹین کے چیک اپ کیلئےاسپتال لایا گیا، ڈاکٹر نے پرویزالہٰی کی میڈیکل رپورٹ کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

مونس الہیٰ نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ، عطاتارڑ

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما  مونس الہی نے کہا ہے کہ آج میرے والد کو اٹک جیل سے اسلام آباد پمزاسپتال لے جایاگیا، میرے والد کو اسپتال سے دوپہر ایک بجے ڈسچارج کیاگیا مگر ابھی تک جیل نہیں پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ساڑھے3گھنٹے ہوچکے ہیں مگر وہ ابھی تک واپس نہیں آئے۔


متعلقہ خبریں