‘آپ 16 سال کے لگتے ہیں’، افتخار احمد کی سالگرہ پر ساتھی کرکٹرز کے دلچسپ تبصرے


قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز افتخار احمد گزشتہ روز اپنے یوم ولادت کے موقع پر 33 سال کے ہوگئے، انہوں نے اپنی سالگرہ ساتھی کرکٹرز کے ساتھ منائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل اکاونٹ سے افتخار احمد کی سالگرہ منانے کی ویڈیو جاری کی گئی۔ ویڈیو میں افتخار احمد کو کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی انہیں مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

اس موقع پر قومی کرکٹر فخر زمان مزاحیہ انداز میں مبارکباد دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘ افتخار آپکو سالگرہ مبارک ہو، آپ ہماری ٹیم کے چھوٹے بھائی ہو’۔

بابراعظم کے بعد افتخار نے بھی شاندار سنچری جڑ دی

نائب کپتان شاداب خان نے بھی یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور افختار احمد سے مخاطب ہوکر کہا کہ ‘افتخار 16 سال کے لگتے  ہیں لیکن یہ انکی 21ّ ویں سالگرہ ہے’۔

حارث روف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ‘افتخار احمد کی اصل عمر 32 ہے لیکن اب 31 کے ہوگئے ہیں۔’

خیال رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افتخار احمد نے نیپال کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی تھی۔


متعلقہ خبریں