ایشیا کپ ، بنگلہ دیش نے افغانستان کوشکست دیدی

bangladesh

ایشیا کپ بنگلہ دیش نے افغانستان کو تگڑا ٹارگٹ دیدیا


لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو89 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی مہمان نوازی بڑی اچھی ہے،مگر سکیورٹی کی وجہ سے ہم زیادہ باہر نہیں جا سکتے،کپتان افغان کرکٹ ٹیم

بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔مہدی حسن میراز 112 اورنجم الحسین شانتو نے104 رن بنائے۔

کپتان شکیب الحسن 32، محمد نعیم28 اورمشفق الرحیم نے 25رن سکور کئے،شمیم ​​حسین 11اور عفیف حسین نے 4رنز بنائے، افغان بائولر مجیب الرحمان اورگلبدین نائب نے  ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شدید بارشیں اور خراب موسم، کولمبو کا وینیو تبدیل کرنے پر غور

جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 245 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔

ابراہیم زدران 75رن بنا کر نمایاں رہے،کپتان حشمت اللہ شاہدی51اوررحمت شاہ نے33رنز بنائے۔

فاسٹ با لر سہیل خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

راشدخان 24،نجیب اللہ زدران17اورگلبدین نائب نے 15 رنز کی اننگز کھیلیں۔

تسکین احمد  نے4،شوریف اسلام 3،حسن محمود اورمہدی حسن میراز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔


متعلقہ خبریں